اسلام آباد:سینیٹ میں 5 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز کیوں دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کے حوالے سے کئی بار بات چیت ہو چکی ہے، اور حکومتی ایوانوں میں بھی یہ موضوع زیر بحث آتا رہا ہے۔
اسے بھی پڑھیں:پاکستانی شہریت کے حصول کے لیے پاکستان میں کم از کم 5 سال قیام ضروری قرار
ماضی میں حکام اور سیاست دانوں نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ کرپشن اور دیگر مسائل کی وجہ سے 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کر دینا چاہیے۔ تاہم، اسٹیٹ بینک نے کچھ ماہ پہلے واضح کیا تھا کہ ایسے کسی فیصلے پر غور نہیں کیا جا رہا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی محسن عزیز نے تجویز دی کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جو عملی ہوں اور بہتر نتائج دیں۔
یاد رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے اگست میں ہونے والے کمیٹی اجلاس میں کہا تھا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش پر کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ماضی میں بھی یہ تجاویز دی گئیں، لیکن انہیں قبول نہیں کیا گیا۔





















