کوہاٹ :کرم میں گرینڈ جرگہ میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق کرم کی صورتحال پر ہونے والے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریقین نے بھاری ہتھیار حکومت کے حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ کمشنر کوہاٹ
آفس نے اعلان کیا کہ آج اس جرگے کے حتمی فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
گذشتہ روز کی نشست میں جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے معاہدے پر دستخط نہیں ہو سکے تھے۔ تاہم، دونوں فریقین معاہدے کے اہم نکات پر متفق ہیں۔ اس جرگے کی سربراہی کمشنر کوہاٹ معتصم باآللہ کر رہے ہیں، اور انتظامیہ کے مطابق جب تک بھاری اسلحہ موجود رہے گا، سڑکوں کو کھولنا انتہائی خطرناک ہوگا۔ اس دوران، ضلع بھر میں ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے جس کے ذریعے ادویات اور دیگر سامان ضلع کُرم پہنچایا جا رہا ہے۔