سلمان خان کی فلم سکندر کا ایکشن سے بھرپور ٹیزر جاری

ٹیزر میں سلمان خان کا ایک مشہور ڈائیلاگ بھی شامل ہے

بھارتی اداکار سلمان خان کی نئی فلم سکندر کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، جو اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ یہ ٹیزر ایک دن کی تاخیر سے ریلیز کیا گیا کیونکہ بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کے انتقال کی وجہ سے ریلیز شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔

سلمان خان نے اپنی 59ویں سالگرہ کے موقع پر فلم سکندر کا ٹیزر ریلیز کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ اس وقت سلمان اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ٹیزر کا آغاز سلمان خان کے ایک پرکشش انداز سے ہوتا ہے، جہاں وہ ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں۔ کمرے میں ہتھیاروں سے لیس افراد موجود ہیں، لیکن سلمان خان مکمل طور پر تیار اور بااعتماد دکھائی دیتے ہیں۔ ٹیزر میں سلمان خان کا ایک مشہور ڈائیلاگ بھی شامل ہے
"سنا ہے بہت لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس میرے مڑنے کی دیر ہے۔”

یہ ایک منٹ 41 سیکنڈ کا ٹیزر ایکشن سے بھرپور ہے، اور یہ ثابت کرتا ہے کہ سکندر ایکشن کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار فلم ہوگی۔

فلم کے پہلے ٹیزر میں صرف ایکشن پر فوکس کیا گیا ہے، جبکہ فلم میں شامل رومانس اور کامیڈی کے بارے میں اگلے ٹیزرز میں مزید معلومات دی جائیں گی۔ اس فلم میں تامل سنیما کی جھلک بھی نظر آنے کی توقع ہے، کیونکہ اس میں تامل فلموں کی معروف اداکارائیں رشمیکا مندانا اور کاجل اگروال بھی حصہ لے رہی ہیں۔

سکندر کو ساجد ناڈیاوالہ نے پروڈیوس کیا ہے اور ڈائریکشن تامل فلموں کے مشہور ہدایتکار مروگوڈاس نے دی ہے۔ سلمان خان کے مداحوں کے لیے یہ فلم ایک عید کا خاص تحفہ ثابت ہوگی۔

2024 میں سلمان خان نے کسی فلم میں نمایاں کردار ادا نہیں کیا۔ 2023 میں وہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان اور ٹائیگر 3 میں نظر آئے تھے۔ تاہم، اس سال انہوں نے سنگھم اگین اور بے بی جون میں مختصر کردار ادا کیے تھے۔

سکندر 2025 میں عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سلمان خان کی عید پر فلم ریلیز کرنے کی روایت کے پیش نظر مداحوں کو اس فلم کا بے حد انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین