پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ

الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیاں اس اسکیم میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں

پنجاب حکومت نے ای ٹیکسی سروس کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں الیکٹرک گاڑیاں استعمال ہوں گی۔ اس سکیم کا مقصد بیروزگاری کم کرنا اور عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اور الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیاں اس اسکیم میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں۔

لاہور میں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کے لیے ایک سیمنار منعقد ہوا۔

سیمنار میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپورٹرز، اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔

اس نشست میں ای ٹیکسی کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی اقسام، قیمتیں، سروس اور تکنیکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ای ٹیکسی اور دیگر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز، بیٹریوں کے معیار اور اسپیئر پارٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق ہم بیروزگار افراد کے لیے ای ٹیکسی اسکیم شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں کم اور معیار میں بہترین ہوں، تاکہ اس کے ذریعے بیروزگاری کو کم کیا جا سکے اور عوام کو سستی سفری سہولت دستیاب ہو سکے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین