سائنسدانوں نے ماحول دوست گیس خارج نہ کرنے والی خاص گائے تیار کی ہے جو برطانیہ کی ڈیری انڈسٹری کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔ اس تکنیک سے گیس کے اخراج کو کم کرتے ہوئے دنیا کی حفاظت میں مدد ملے گی۔
واشنگٹن: دنیا کی حفاظت کی جانب ایک قدم بڑھاتے ہوئے، سائنسدانوں نے ایسی گائے تیار کر لی ہے جو گیس کا اخراج نہیں کرتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، سائنسدانوں نے ایک خاص گائے کی افزائش کی ہے جسے ماحول دوست گائے کا درجہ دیا گیا ہے اور یہ دنیا کو بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ڈاکٹروں نے ہلڈا گائے کی پیدائش کے لیے IVF (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) کا کامیاب تجربہ کیا جو ڈیری انڈسٹری کو ماحولیاتی خدشات کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ایسی گائے کو "Cool Cow” کہا جاتا ہے۔
یہ گائے IVF کی خاص زرخیزی کے طریقے سے تیار کی گئی ہے۔ سائنس دان اپنی خاص تکنیک کے ذریعے مادہ ہلڈا کے جینز کو لیبارٹری میں فرٹیلائز کرتے ہیں اور ریوڑ کی اگلی نسل کو آٹھ ماہ پہلے ہی پہنچاتے ہیں۔
اس عمل کو دوبارہ کرنے سے سائنسدان ایسی گائے کی افزائش کر سکتے ہیں جو میتھین گیس کا اخراج کم کرتی ہے اور ماحول کے لئے کم ضرر رساں ہوتی ہے۔
پروفیسر رچرڈ ڈیوہرسٹ کا کہنا ہے کہ اس خاص گائے کی پیدائش برطانیہ کی ڈیری انڈسٹری کے لئے ایک اہم لمحہ ثابت ہو سکتی ہے۔