ایک سگریٹ زندگی کے کتنے لمحات کو کم کرتی ہے؟

یہ تحقیق برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کی جانب سے کی گئی تھی

نئی تحقیق کے مطابق، ہر سگریٹ پینے سے انسان کی متوقع عمر میں تقریباً 20 منٹ کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ یہ وقت وہ ہے جو انسان اپنے پیاروں کے ساتھ بہتر صحت میں گزار سکتا تھا

ایک نئی تحقیق کے مطابق، ہر سگریٹ پینے سے مجموعی طور پر اچھی صحت میں گزارنے کے وقت میں تقریباً 20 منٹ کی کمی واقع ہوتی ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے سماجی، اقتصادی، اور دیگر عوامل کے حساب سے یہ اندازہ لگایا کہ فی سگریٹ مردوں کی زندگی کے 17 منٹ اور خواتین کی زندگی کے 22 منٹ کم ہو جاتے ہیں۔

یہ رپورٹ جرنل ایڈکشن میں شائع ہوئی ہے۔

مقالے کی مرکزی مصنف اور یونیورسٹی کی پرنسپل ریسرچ فیلو، سارہ جیکسن نے کہا کہ اگر کوئی شخص روزانہ 20 سگریٹ کا پیکٹ پیتا ہے، تو اس کی عمر میں تقریباً سات گھنٹے کی کمی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضائع شدہ وقت وہ ہے جو اپنے پیاروں کے ساتھ اچھی صحت میں گزارا جا سکتا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سگریٹ نوشی زندگی کے آخری حصے میں ہی نہیں بلکہ پوری زندگی میں صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

یہ تحقیق برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کی جانب سے کی گئی تھی، جس میں برٹش ڈاکٹرز اسٹڈی سے مردوں کی اموات اور ملین ویمن اسٹڈی سے خواتین کا ڈیٹا شامل تھا۔

مطالعات سے پتا چلا کہ جو لوگ اپنی زندگی بھر سگریٹ پیتے رہے ان کی زندگی 10 سال کم رہی، ان لوگوں کے مقابلے میں جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین