اجتماعی شادیاں، دلہن کیلئے 3 لاکھ 6 ہزار روپے کا پیکیج اور 1 لاکھ روپے سلامی

’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت رواں ہفتے لاہور میں 52 بچیوں کی پہلی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوگی

لاہور: پاکستان میں مستحق خاندانوں کی بچیوں کی شادیوں کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے نیا منصوبہ ’’دھی رانی پروگرام‘‘ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک دلہن کے لیے 3 لاکھ 6 ہزار روپے کا پیکج اور ایک لاکھ روپے سلامی فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق، پنجاب میں مالی طور پر کمزور خاندانوں کی مدد کے لیے یہ سوشل ویلفیئر کا سب سے بڑا اقدام ہے۔ اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت خود مستحق بچیوں کی شادیوں کے اخراجات اٹھائے گی۔

کھانے میں تاخیر پر دولہا نے بارات واپس لے جا کر دوسری لڑکی سے شادی کرلی

’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت رواں ہفتے لاہور میں 52 بچیوں کی پہلی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوگی، جس کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ مریم نواز ہوں گی۔ اس تقریب کے دوران ہر دلہن کو 3 لاکھ 6 ہزار روپے کا شادی پیکج فراہم کیا جائے گا، جس میں ایک لاکھ روپے کی سلامی بھی شامل ہے جو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دی جائے گی۔

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے اس اجتماعی شادی پروگرام کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کر دیا ہے۔ اس منصوبے سے قبل بیت المال سے مستحق خاندانوں کو صرف 30 ہزار روپے بطور جہیز امداد فراہم کی جاتی تھی۔
پنجاب حکومت کے اس اقدام کا مقصد مستحق خاندانوں کی مالی مشکلات کو کم کرنا اور انہیں بہتر معاشرتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین