رجب بٹ کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر بھی گرفتار، کیا معاملہ ہے؟

پولیس نے شادی کی تقریب کے دوران انہیں بغیر کسی واضح وجہ کے حراست میں لے لیا

معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو حالیہ دنوں میں ایک حیران کن واقعے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے دوران گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس نے شادی کی تقریب کے دوران انہیں بغیر کسی واضح وجہ کے حراست میں لے لیا اور تقریباً سات سے آٹھ گھنٹوں تک زیر حراست رکھا۔ اس غیر متوقع واقعے نے ذوالقرنین کے اہل خانہ اور مداحوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔

ذوالقرنین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس واقعے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا، ’اس ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کون لوگ میرے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ میرے خلاف ایک جعلی ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، اور میں جلد اس معاملے کی مکمل تفصیل بتاؤں گا۔‘

ذوالقرنین نے اپنی ویڈیو میں واقعے کی تفصیلات بیان کیں اور اسکرین شاٹس کے ذریعے اضافی معلومات بھی شیئر کیں۔ ان کے چاہنے والے اس واقعے پر افسوس اور غم کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور حال ہی میں عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین