کراچی:کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کی منتقلی کے کیس میں ایف آئی اے نے فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جن افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے، ان میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ (مرحوم)، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، محمد مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، محمد اقبال نور اور دیگر شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ان ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔
تاہم اس مقدمے میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت 20 ملزمان کے نام اب بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں چالان جمع کرایا گیا ہے، جس میں سے عدالت نے بے گناہ قرار دیے گئے افراد کے نام نکال دیے ہیں۔