لاہور:ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہر انسان 20 ہزار جینز پر مشتمل جینیاتی کوڈ رکھتا ہے، جو اس کی جسمانی اور شخصیت کی خصوصیات کا تعین کرتا ہے۔
یہ جینیاتی کوڈ یہ طے کرتا ہے کہ کسی انسان کی آنکھوں اور بالوں کا رنگ کیسا ہوگا، وہ ذہین ہوگا یا کم فہم، اور کون سی بیماریاں اسے لاحق ہو سکتی ہیں۔ بچے کو ماں اور باپ دونوں سے آدھے آدھے جینز ملتے ہیں، لیکن ان میں سے کچھ جینز زیادہ مضبوط اور اثر انداز ہوتے ہیں۔
تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بچے کی ذہانت زیادہ تر ماں سے آتی ہے، کیونکہ ذہانت سے منسلک جینز ماں کے دو ایکس کروموزومز سے منتقل ہوتے ہیں، جب کہ باپ سے صرف ایک کروموزوم آتا ہے۔ اس لیے اگر ماں ذہین ہو تو بچوں کے ذہین ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
یہ سائنسی دریافت والدین کی جینیاتی وراثت کی اہمیت اور بچوں کی ذہنی صلاحیتوں پر ان کے اثرات کو واضح کرتی ہے۔