ملک بھر میں شعبان کا چاند نظر آگیا، شب برات 13 فروری کو ہوگی

مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان اور متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے، جبکہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں جمع کی گئیں۔

اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان 31 جنوری کو ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شب برات 13 فروری بروز جمعرات منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین