طیارہ حادثہ، امریکی صدر نے تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ قوم کے لیے مشکل وقت ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ قوم کے لیے مشکل وقت ہے۔ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ طیارے میں کچھ روسی اور باصلاحیت افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ امریکا کی حفاظت کو ترجیح دی ہے اور 2016 میں وائٹ ہاؤس آنے کے بعد سیفٹی کو اہمیت دی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے امریکی عوام غم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ایوی ایشن سیفٹی کے لیے قابل افراد کو نامزد کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی فوج حادثے کی انکوائری کرے گی۔

واضح رہے کہ واشنگٹن ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر پوتوماک دریا میں جاگرا۔ مسافر طیارے میں 64 افراد جبکہ ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی اہلکار سوار تھے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین