کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹیموں کے ساتھ کوئی تقریب منعقد کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، نہ ہی پاکستان نے اور نہ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایسا کوئی پلان بنایا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے بھی کپتانوں کا کوئی فوٹو شوٹ نہیں ہوا تھا، اس لیے اب ایسا نہ ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈیشن کے بعد باقاعدہ طور پر افتتاح کیا جائے گا۔