چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکواڈ میں گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے مقابلے میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم میں شامل کھلاڑی:
بیٹرز: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر۔
آل راؤنڈرز: فہیم اشرف، خوشدل شاہ، اور سلمان علی آغا (نائب کپتان)۔
وکٹ کیپر بیٹرز: محمد رضوان (کپتان) اور عثمان خان۔
بولرز: اسپنر ابرار احمد، اور فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔ پی سی بی کے پاس 11 فروری تک اسکواڈ میں تبدیلی کا موقع ہوگا۔ اس کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی طبی بنیادوں پر منظوری درکار ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل، یہی ٹیم کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی، جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین