خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے سٹڈی ٹور اور تفریحی دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تمام سکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام تعلیمی اداروں کے سٹڈی ٹور اور پکنک پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم نے باضابطہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے کے تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے سربراہان کو اس پابندی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق، تعلیمی اداروں کے کسی بھی قسم کے سٹڈی ٹور یا تفریحی دورے کی اجازت نہیں ہوگی، اور تمام سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل کریں۔
محکمہ تعلیم نے تمام متعلقہ اداروں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ طلبہ اور اساتذہ کو اس پابندی کے بارے میں مکمل آگاہ کریں اور اس پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔





















