دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث بحرالکاہل میں واقع چھوٹا سا ملک تووالو مکمل طور پر سمندر میں ڈوبنے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر برفانی گلیشیئرز اسی رفتار سے پگھلتے رہے اور سمندر کی سطح بلند ہوتی رہی تو اندازہ ہے کہ سال 2050ء تک تووالو کا نام و نشان مٹ جائے گا۔
تقریباً 11 ہزار افراد پر مشتمل یہ چھوٹا ملک نہ صرف اپنے گھر اور زمینیں کھونے کے قریب ہے بلکہ اس کی پوری تاریخ، تہذیب اور ثقافت بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔
گلوبل وارمنگ، کون سا ملک ڈوبنے کے دہانے پر پہنچ گیا؟
اگر برفانی گلیشیئرز اسی رفتار سے پگھلتے رہے اور سمندر کی سطح بلند ہوتی رہی تو اندازہ ہے کہ سال 2050ء تک تووالو کا نام و نشان مٹ جائے گا





















