زلزلے کے وقت ہاتھیوں کا حیران کن ردِعمل سامنے آ گیا

سان ڈیاگو کے ایک چڑیا گھر سے ہاتھیوں کے ریوڑ کی ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے

سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں زلزلے کے دوران ہاتھیوں نے انوکھا ردعمل دکھایا اور فوراً دائرہ بنا کر اپنے ریوڑ کی حفاظت کی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وہ 4 منٹ بعد معمول پر لوٹ آئے، لیکن کچھ دیر تک ایک دوسرے کے قریب رہے۔

سان ڈیاگو کے ایک چڑیا گھر سے ہاتھیوں کے ریوڑ کی ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں زلزلے کے دوران ان کا منفرد رویہ دکھایا گیا ہے۔ چڑیا گھر میں صبح کے وقت آنے والے زلزلے کے دوران بنائی گئی اس ویڈیو میں افریقی ہاتھیوں کو دیکھا جا سکتا ہے، جو زلزلہ آتے ہی فطری طور پر ایک دائرہ بنا کر کھڑے ہو گئے۔ اس دائرے کو ’الرٹ سرکل‘ کہا جاتا ہے۔

چڑیا گھر کی ترجمان ایملی سیننگر نے بتایا کہ اس رویے کو ’الرٹ سرکل‘ کہتے ہیں، اور اس کا مقصد چھوٹے ہاتھیوں سمیت پورے ریوڑ کو کسی بھی خطرے سے بچانا ہوتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہاتھی اپنے پیروں کے ذریعے زمین کی کمپن اور آواز کو محسوس کر سکتے ہیں، جو انہیں خطرے کا فوری پتہ لگانے میں مدد دیتی ہے۔

ایملی نے مزید بتایا کہ زلزلے کے تقریباً 4 منٹ بعد ہاتھیوں کا ریوڑ اپنے معمول کے رویے پر واپس آ گیا، لیکن زلزلے کے بعد کچھ دیر تک وہ ایک دوسرے کے قریب رہے، گویا اب بھی ہوشیار تھے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین