اسلام آباد:آبی دہشت گردی کے بعد بھارت نے سائبر محاذ پر حملہ چھیڑ دیا، مگر پاکستان نے بھی پوری تیاری سے دشمن کے ارادے خاک میں ملا دیے۔ این ٹی سی کی مضبوط سائبر دیواروں اور نوجوانوں کی ڈیجیٹل مستعدی نے بھارتی حملے کو صرف ایک "فیلڈ ایٹیمپٹ” بنا کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت آبی دہشت گردی کے بعد سائبر دہشت گردی پر اتر آیا، پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ناکام بنادیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر کیے گئے سائبر حملے پاکستان نے ناکام بنا دیے ہیں۔شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، ٹیلی کام سیکٹر پر سائبر حملوں کا کوئی اثر نہیں آیا کیونکہ وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے اور این ٹی سی کے پاس سائبر سیکیورٹی کا بہترین نظام ہے۔وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں، کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کی جانب سے ایڈوائزریاں جاری کی جارہی ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ سائبر حملوں سے متعلق این ٹی آئی ایس بی بھی فعال ہے، پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ٹیئر ممالک میں آیا ہے اور پاکستان کا نام امریکا، برطانیہ اور ان جیسے ممالک کی فہرست میں آیا ہے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی جنگ پر پاکستانی نوجوانوں کو داد دیتی ہوں، پاکستانی میمز بنا کر پاک بھارت کشیدگی کو انجوائے کر رہے ہیں،لوگ سوشل میڈیا پر اتنی کشیدہ صورتحال کو بھی اپنے انداز میں بیان کررہے ہیں۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ ہم پاکستانی کسی ڈرنے والے نہیں ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی ہے، پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے۔۔
بھارت کی سائبر دہشت گردی، پاکستان نے حملے ناکام بنا دئیے
بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، ٹیلی کام سیکٹر پر سائبر حملوں کا کوئی اثر نہیں آیا ، شز ہ فاطمہ





















