آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 9 مئی کو اجلاس کرے گا جہاں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی اگلی قسط پر غور ہوگا۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کی منظوری بھی زیر بحث آئے گی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 9 مئی کو اپنا اجلاس منعقد کرے گا۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ اس اجلاس میں پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کرنے کے لیے مشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے رقم کی پہلی قسط کی منظوری پر بھی بات ہوگی۔ذرائع کے مطابق اگر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے رقم کی منظوری مل جاتی ہے تو پاکستان کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں





















