سندھ طاس معاہدہ کی خلاف وزری پر پاکستان نے سخت ترین اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیاہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر کو تباہ کرے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت کے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر متعلقہ فورم پر رجوع کریں گے، مودی نے ووٹ بنانے کیلئے یہ سارا ڈراما رچایا ہے، بھارت پر عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ دباؤ بڑھا ہے، ابھی یہ نہیں کہوں گا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ بھارت کو عالمی سطح پر وہ موقف نہیں ملا جس کی وہ توقع کر رہے تھے، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کسی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا،پاکستان نے پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر انکوائری کا مطالبہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کیلئے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت کے فیس سیونگ کیلئے کسی حرکت پر اس کے منہ پر ہم کالک ملیں گے،پاکستان پر الزامات لگانے پر دنیا نے بھارت اور مودی پر یقین نہیں کیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔وزیر دفاع نے کہاکہ بھارت مسلسل اشتعال دلا رہا ہے لیکن ہم جوابی کارروائی کریں گے۔
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان کون سا سخت ترین اقدام اٹھائے گا؟
امریکی نائب صدر نے بھارت کیلئے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت کے فیس سیونگ کیلئے کسی حرکت پر اس کے منہ پر ہم کالک ملیں گے





















