اکثر لوگ چکنائی کا نام سن کر اسے نقصان دہ سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر چکنائی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتی۔ کچھ چکنائیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو دل، دماغ اور مجموعی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
اگرچہ چکنائی کا سُن کر ہمارے ذہن میں فوراً اس کے منفی اثرات آتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر قسم کی چکنائی نقصان دہ نہیں ہوتی۔ بلکہ کچھ چکنائیاں انسانی صحت کے لیے نہایت مفید مانی جاتی ہیں۔
ایسی ہی کچھ مفید چکنائیوں کی اقسام درج ذیل ہیں
1) غیر سیر شدہ چکنائیاں (Unsaturated Fats):
یہ چکنائیاں زیتون کے تیل، کینولا آئل، مچھلی، بادام، اخروٹ اور مگر ناشپاتی جیسے صحت بخش غذاؤں میں پائی جاتی ہیں۔ ان کا استعمال دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے، نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور دماغی افعال کو درست رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
2) اومیگا-3 فیٹی ایسڈز:
یہ مچھلی کے گوشت اور اس کی جلد میں پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ السی کے بیج اور اخروٹ میں بھی یہ چکنائی موجود ہوتی ہے۔ اومیگا-3 دل کی دھڑکن کو منظم رکھتا ہے، جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے اور دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے۔





















