پاکستان کی جانب سے بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ جنہوں نے پاکستان پر قرض چڑھایا تھا، آج ان سے اس کا حساب لے لیا گیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا۔
وزیر دفاع نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کیا۔انہوں نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا، اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے "آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کے تحت بھارتی ایئر بیسز اور دیگر اہم فوجی مقامات کو نشانہ بنا کر بھرپور جواب دیا ہے۔ خواجہ آصف کے اس بیان کو قوم کے جذبات کی ترجمانی قرار دیا جا رہا ہے۔





















