امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی ڈیڈ لائن کو 19 جون 2025 تک بڑھا دیا ہے۔ ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو اپنے امریکی اثاثے فروخت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ورنہ ایپ پر مکمل پابندی لگ سکتی ہے۔ یہ دوسری بار ہے جب پابندی کی تاریخ کو آگے بڑھایا گیا ہے، جو پہلے جنوری اور پھر اپریل 2025 میں توسیع پا چکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کی آخری تاریخ کو 19 جون 2025 تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی امریکی سروسز کو جاری رکھنے کے لیے ٹک ٹاک کو امریکی ملکیت میں منتقل کرے۔ اگر بائٹ ڈانس اس مقررہ وقت تک ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے فروخت نہ کر سکی تو ایپ پر مکمل پابندی لگ سکتی ہے۔
جنوری 2025 میں، "Protecting Americans from Foreign Adversary Controlled Applications Act” نامی قانون کے تحت ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی تھی، جس کے بعد یہ ایپ عارضی طور پر امریکا میں بند ہو گئی تھی۔
تاہم، صدر ٹرمپ نے اس پابندی کو 75 دن کے لیے ملتوی کر دیا، جس سے ڈیڈ لائن 5 اپریل 2025 تک بڑھ گئی۔اپریل میں انہوں نے مزید 75 دن کی توسیع دی، جس کے بعد اب نئی ڈیڈ لائن 19 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔





















