نادیہ حسین کا گہرا میک اپ؛ مداحوں نے ٹرانس جینڈرز سے موازنہ شروع کر دیا

زیادہ فیلرز اور بوٹوکس کی وجہ سے نادیہ اپنے جذبات تک ٹھیک سے ادا نہیں کر پاتیں

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کو ان کے بھاری میک اپ اور سرجریز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ مداحوں نے ان کے بدلے ہوئے چہرے پر طنز کیا اور کچھ نے انہیں ٹرانس جینڈر یا فلم کے ولن سے تشبیہ دی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ زیادہ فیلرز اور بوٹوکس کی وجہ سے نادیہ اپنے جذبات تک ٹھیک سے ادا نہیں کر پاتیں۔

پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کے بھاری میک اپ اور سرجریز پر طنز کرتے ہوئے انہیں ٹرانس جینڈر تک سے تشبیہ دی۔

ایک نجی ٹی وی ڈرامے میں نادیہ حسین کے بھاری میک اپ اور بدلے ہوئے چہرے پر صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضرورت سے زیادہ سرجریز کروائیں، جس سے ان کا چہرہ مصنوعی لگتا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں کہ نادیہ حسین کو بھاری میک اپ اور سرجریز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ اس سے پہلے بھی ان کے مصنوعی حسن پر لوگ تنقید کرتے رہے ہیں۔ ڈرامے میں ان کے بدلے ہوئے چہرے نے ناظرین میں خاصی ہلچل مچائی۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ سرجریز کی وجہ سے وہ اپنے جذبات کو ٹھیک سے ظاہر نہیں کر پاتیں۔

نادیہ حسین کے چہرے پر کی گئی سرجریز اور زیادہ میک اپ پر ناظرین نے سخت تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اوہ خدا! نادیہ حسین کے ساتھ کیا ہو گیا؟ فیلرز اور بوٹوکس نے ان کے چہرے کو برباد کر دیا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ وہ اتنا زیادہ میک اپ لگاتی ہیں کہ مجھے حیرت ہے بغیر میک اپ کے ان کی شکل کیسی ہوگی۔ کسی نے تبصرہ کیا کہ فیلرز کی وجہ سے وہ اب جذبات کو ٹھیک سے ادا بھی نہیں کر پاتیں۔

کئی لوگوں نے کہا کہ وہ یا تو کسی ٹرانس جینڈر جیسی لگتی ہیں یا پھر کسی فلم کے ولن کی طرح۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ انہیں کبھی اتنا بوٹوکس لگوانے کی ضرورت ہی نہیں تھی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین