نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے معزز اور اعلیٰ سطحی وفد نے بانی و مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کی زیرِ قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ، لاہور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفد میں چیئرمین عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق چوہدری آصف محمود وڑائچ، سینئر نائب صدر محمد اورنگزیب رضا خان، سینئر وائس چیئرمین چوہدری محمد رفیق، نائب صدر محمد آفتاب خان، جنرل سیکرٹری ملک طارق احمد، انفارمیشن سیکرٹری سید مبین الاسلام شاہ، اور دیگر سینئر اراکین محمد شہباز محمود مغل، ایاز بٹ، محمد حمزہ گجر، محمد نعیم مغل، محمد عمران برکی اور راشد جاوید راٹھور شامل تھے۔ مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ برائے میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، معروف صحافی و اسکالر ،جی ایم ملک (پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری)، طیب ضیاء اور امتیاز اعوان نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر محمد اورنگزیب رضا خان نے وفد کے تمام اراکین کا فرداً فرداً تعارف پیش کیا۔ دورے کے دوران وفد نے منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ادارے کی علمی، تحقیقی، تربیتی اور تنظیمی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔
نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خدمات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ ادارہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں دینِ اسلام کے پیغامِ امن، محبت، علم اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہا ہے۔ نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی عالمی سطح پر جاری علمی و فکری کاوشوں کو سراہا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے اختتام پر نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور منہاج القرآن انٹرنیشنل نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے، مثبت صحافتی تعاون اور امن و تعلیم کے فروغ کے لیے باہمی شراکت پر اتفاق کیا





















