پیرس/نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف سامنے آنے کے بعد، رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی "ڈاسو ایوی ایشن” کے شیئرز میں مزید 5.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں نے بتایاکہ یہ بالواسطہ اعتراف ہی سمجھا جا رہا ہے، اور اسی کے بعد سرمایہ کاروں نے کمپنی کے شیئرز بیچنا شروع کر دیے، جس کا براہ راست اثر ڈاسو ایوی ایشن کی مارکیٹ ویلیو پر پڑا۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 دن میں کمپنی کے شیئرز میں 10.33 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اس سے پہلے 5 دن کے دوران انہی شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔





















