کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار،شدید نقصان

فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی،انجن کو شدید نقصان پہنچا ، گیارہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ پانچ مسافر زخمی ہوئے

لاہور/فیصل آباد:کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس فیصل آباد میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں انجن کو شدید نقصان پہنچا ، گیارہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ پانچ مسافر زخمی ہوئے ۔

حکام کے مطابق شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور آرہی تھی کہ ساہیانوالہ دارالحسن سیکشن فیصل آباد میںان مینڈ کراسنگ پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ۔حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی ایندھن ختم ہونے کے باعث پھاٹک پر کھڑی تھی، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کے انجن کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گیارہ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کی وجہ سے پانچ مسافر زخمی ہوئے ۔ حادثے کے بعد مسافروں نے چیخ و پکار شروع کر دی ۔

اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو امدادی ٹرین کے ذریعے اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین