طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں کمی

2023کے مقابلے میں 2024کے دوران برڈ ہٹ کے واقعات میں 15.46فیصد کمی ریکارڈ ہوئی،ترجمان

کراچی:پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق 2023کے مقابلے میں 2024 میں طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں 15.46 فیصد کمی ہوئی ہے۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر انوائرمینٹل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے دوران عیدالضحی پر صفائی اور پرندوں سے بچا کے اقدامات پر زور دیا گیا۔

پی آئی اے کی 220 ملین ڈالر آمدنی خطرے میں پڑ گئی

اس موقع پر جمعہ اورعید کے خطبات میں ہوائی اڈوں کے قرب و جوار میں صفائی ستھرائی اور پرندوں سے طیاروں کے ٹکرا سے بچاو کے پیغامات بھی آگاہی مہم میں شامل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں قریبی آبادیوں ہوٹل، ریستورانوں اور دکانوں میں پمفلٹس کے ذریعے آگاہی مہم فورا شروع کرنے کی ہدایت کے علاوہ ائیرپورٹ کیاطراف کچرا کنڈیوں کی مکمل صفائی اور پرندوں کے لیے ممکنہ پرکشش مقامات کی نشان دہی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

اجلاس کے دوران ائیرپورٹ کے اطراف میں کبوتروں کے دانہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیاگیا۔ترجمان پی اے اے کے مطابق 2023کے مقابلے میں 2024کے دوران برڈ ہٹ کے واقعات میں 15.46فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، رواں سال برڈ ہٹ کے واقعات میں مزید کمی کا رجحان جاری ہے، تاہم اس تسلسل کو جاری رکھنے کے پیش نظر پرندوں کے مسکن کی روک تھام کے اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اجلاس میں عیدالضحیٰ کے موقع پرلوکل گورنمنٹ اور دیگر ایئرپورٹ اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مل کرصاف ماحول کو یقینی بنانیکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین