آپریشن بنیان مرصوص،پنجاب حکومت نے خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا

اس دلکش ترانے کو علی عباس، ندیم عباس شہزادہ اور زوہیب حسن نے گایا

لاہور:حکومت پنجاب نے معرکہ حق میں پاکستان کی فتح مبین کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ بنیان مرصوص جاری کر دیا۔اس دلکش ترانے کو علی عباس، ندیم عباس شہزادہ اور زوہیب حسن نے گایا۔

میڈیا ہمارا فخر ہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی:فیلڈ مارشل عاصم مینر

نغمے کے بول احمد نواز نے لکھے ہیں جبکہ کمپوزیشن اور میوزک کا سہرا ظہیر عباس کے سر جاتا ہے جن کا ساتھ شیراز مقصود نے دیا۔میوزیشنز میں محمد تقی، نوازش ناصری اور ساجد علی خان شامل ہیں ۔یہ گیت قومی یکجہتی، حب الوطنی اور تشکر و افتخار کے جذبات کا آئینہ دار ہے۔نغمہ سرزمین پروڈکشنز کی پیشکش ہے جس کو حکومت پنجاب نے سپانسر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین