پاکستان کیخلاف بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑی ناکامی

چین نے پاکستان کے حق میں واضح اور غیر مبہم مؤقف اختیار کیا، جب کہ ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی

بین الاقوامی مالیاتی نگرانی کے ادارے ایف اے ٹی ایف (FATF) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، جو بھارت کی سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی ناکامی ہے۔ پاکستان کو صرف رپورٹنگ کی سطح پر رکھا گیا ہے، جو اس کے عالمی اعتماد میں اضافے کا ثبوت ہے۔

پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام

ذرائع کے مطابق بھارت نے FATF اجلاس میں پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں شامل کرانے کے لیے سفارتی سطح پر بھرپور مہم چلائی۔ بھارتی وفد نے اجلاس میں متعدد نکات اٹھائے لیکن ان کی کوششوں کو کامیابی نہ مل سکی۔

چین، ترکی اور جاپان کی پاکستان کے حق میں مضبوط حمایت

اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح اور غیر مبہم مؤقف اختیار کیا، جب کہ ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔ ان ممالک کی حمایت نے FATF میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔

بھارت کی عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی سازشیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی منظم کوششیں شروع کیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد سفارتی وفود مختلف ممالک بھیجے گئے تاکہ پاکستان کے خلاف رائے عامہ ہموار کی جا سکے۔

نئی دہلی میں جعلی مواد کی تیاری کیلئے ڈس انفو لیب قائم

ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے نئی دہلی میں ایک ’ڈس انفو لیب‘ قائم کی ہے جس کا مقصد پاکستان کے خلاف جعلی اور من گھڑت مواد تیار کر کے عالمی میڈیا اور اداروں کو گمراہ کرنا ہے۔ اس لیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف منفی مہم چلا کر اسے FATF میں نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

عالمی برادری نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا

پاکستان کے خلاف جاری بھارتی پروپیگنڈا کو دنیا کے کسی بھی اہم ملک کی جانب سے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ بھارتی وفود کی زہریلی مہمات اور بے بنیاد الزامات کو عالمی سطح پر کوئی پذیرائی نہیں ملی۔

اسرائیل کی معاونت سے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوششیں بے اثر

بھارت نے اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کو FATF میں گرے لسٹ میں دھکیلنے کی سازش رچی، لیکن رکن ممالک نے ان جھوٹے پروپیگنڈوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ پاکستان کا گرے لسٹ سے بچ جانا، بھارت کی سفارتی حکمت عملی کی بڑی ناکامی ہے۔

پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی پوزیشن مضبوط

ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کے بعد سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ پاکستان کے حق میں عالمی حمایت کا بڑھنا ایک مثبت اشارہ ہے کہ دنیا بھارت کے پروپیگنڈے کے بجائے پاکستان کے حقیقی اقدامات کو تسلیم کر رہی ہے۔

ہندوتوا اور صہیونی لابی کی ملی بھگت ناکام

پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کے لیے ہندوتوا ذہنیت اور صہیونی لابی نے مل کر منفی مہم چلائی، مگر وہ مکمل طور پر ناکام رہے۔ پاکستان کی یہ سفارتی کامیابی بھارت کے لیے شدید سبکی کا باعث بنی ہے۔

سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی

FATF اجلاس کا فیصلہ اس بات کا واضح اظہار ہے کہ پاکستان کا سفارتی بیانیہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف بھارت کے لیے ایک دھچکا ہے بلکہ پاکستان کے لیے سفارتی محاذ پر ایک اور شان دار کامیابی بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین