منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’نیشنل سپلیمنٹس فار ایتھلیٹس‘‘ کے موضوع پر سیمینار

ڈاکٹر محمد شعیب نے پاکستان میں فوڈ سیفٹی کی صورتحال کو عوامی صحت کا ایک سنگین مسئلہ قرار دیا

لاہور:ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیکس، منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز الفارابی آڈیٹوریم میں "نیشنل سپلیمنٹس فار ایتھلیٹس  کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔تقریب میں ممتاز ماہرینِ غذائیت، ایسوسی ایٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (UVAS)ڈاکٹر محمد شعیب اورپی ایچ ڈی، ریڈیٹ انسٹیٹیوٹ، نیوزی لینڈ ڈاکٹر ہارون جمشید قاضی نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر محمد شعیب نے اپنے خطاب میں پاکستان میں فوڈ سیفٹی کی صورتحال کو عوامی صحت کا ایک سنگین مسئلہ قرار دیا جبکہ ڈاکٹر ہارون جمشید قاضی نے کھیلوں سے وابستہ افراد کے لیے غذائیت کی اہمیت اور اس سے جڑے اہم پہلوؤں پر کو اجاگر کیا۔ سیمینار میں اسسٹنٹ پروفیسرڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیکس، منہاج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر افتخار یونس ملہی اور لیکچرار سعدیہ نعیم سمیت مختلف تعلیمی شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ نےشرکت کی

متعلقہ خبریں

مقبول ترین