اتوار, نومبر 24, 2024

وزن اور صورت کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا: عالیہ بھٹ

بالی وڈ سٹار عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ جب بالی وڈ میں آئی تو وزن اور شکل پر تنقید کی گئی۔انہوں نے کہاکہ شروع میں میرا وزن بھی کافی زیادہ تھا اور جسم بھی موٹا تھا جس کی وجہ سے مجھ پر تنقید ہوئی لیکن میں اپنے کام سے خود مطمئن تھی میں نے محنت جاری رکھی اور ہمت نہ ہاری جس کے بعد اداکاری میں میری صلاحیتیں سب سے سامنے نکھر کر آنا شرو ہو گئیں اور مجھے کام ملنے لگا۔انہوں نے کہاکہ تب سے آج تک میں وزن بڑھنے نہیں دیتی ہر وقت کھانے پینے میں احتیاط کرتی ہوں مجھے دوستوں کی طرف سے مشورے ملتے رہتے ہیں کہ اب تو کھانا پینا شروع کر دو اب تو بالی وڈ میں قدم مضبوط ہیں مگر میں بے احتیاطی نہیں کر سکتی

Related Articles

Latest Articles