لبنانی دارلحکومت بیروت پر اسرائیل کے حملے پر امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود تمام امریکی افواج تیار رہیں۔ساتھ ہی پینٹا گون کو کہا گیا ہے کہ خطر میں موجود امریکی افواج کی پوزیشنز چیک کر کے رپورٹ بنائی جائے اور کسی بڑے خطرے کی صورت میں یہ افواج الرٹ رہیں۔ان افواج کا اصل مقصد امریکی تحفظات کی حفاظت کرنا ہو گا ۔صدر بائیڈن نے ان ملکوں کے سفارتخانوں میں بھی پیغام بھیج دیا ہے کہ وہ حالات کے مطابق اپنا ردعمل ظاہر کریں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے جو کارروائی کی امریکہ اس سے لاعلم تھا۔جو صورتحال بھی ہےاس کی درست معلومات لی جا رہی ہیں۔