اتوار, نومبر 24, 2024

پی ٹی آئی کیخلاف اقدامات پر آئینی درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تحریک انصاف کے خلاف اقدامات پر آئینی درخواست دائر کر دی، درخواست میں وفاق، وزرات دفاع، داخلہ، کابینہ ڈویڑن اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ججز پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی انکوائری کریں، بنیادی حقوق کی بحالی کے احکامات جاری کیے جائیں، دفعہ 144 کے غلط استعمال کو روکنے کا حکم دیا جائے، ایم پی او کے تحت سیاسی گرفتاریوں کو روکا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، تین رکنی جوڈیشل انکوائری میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو بھی شامل کیا جائے۔

Related Articles

Latest Articles