اسلام آباد:حکومت نے سعودی عرب میں گداگری کے انسداد کیلئے عمرہ زائرین پر نئے ضوابط لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والے زائرین سے گداگری نہ کرنے کا تحریری اقرار نامہ لینا شروع کردیا ہے۔
تحریری اقرار نامے میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں گداگری پر سزا ہوسکتی ہے، نیز پاکستان واپسی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
علاوہ ازیں عمرہ ویزے کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب میں گداگری کرنے والوں کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔