سلمان اکرم راجہ مستعفی، بیرسٹر گوہر کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار

سلمان اکرم راجہ مستعفی، بیرسٹر گوہر کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اپنے استعفے سے متعلق پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو آگاہ کیا اور کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے فرائض جاری نہیں رکھ سکتے۔
تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے ان کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کو عہدے پر کام جاری رکھنے کی درخواست کی۔ بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ نہ تو بانی پارٹی نے اور نہ ہی کسی اور نے ان سے استعفیٰ دینے کی درخواست کی ہے، اور وہ خود بھی استعفیٰ دینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طرف سے بھی سلمان اکرم راجہ کو استعفیٰ دینے سے روکا گیا ہے۔ ان کے استعفے کی حتمی منظوری پی ٹی آئی کے بانی سے لی جائے گی، اور یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین