ضلع کرم، جھڑپوں میں مزید 5شہری جاں بحق، تعداد 107ہو گئی

کرم: کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مزید 5افراد جاں بحق اور 9زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جھڑپوں میں اب تک 55 افراد جاں بحق اور 149سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق 21نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ نے کہا کہ ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے۔
حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر جاویداللہ نے کہاہے کہ فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ہنگو، اورکزئی اور کوہاٹ سے مشران کا جرگہ مذاکرات کیلئے پاراچنار پہنچ رہا ہے، فریقین فائر بندی پر راضی ہیں، فائر بندی پر مکمل عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں بھی کرم میں کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین