اسلام آباد: 24نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار ملزمان کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، ملزمان کو دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے 198ملزمان کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ 109 کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 7مختلف تھانوں سے 325ملزمان کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا۔
تھانا دھمیال سے 8، صادق آباد سے 104اور تھانا نیوٹان سے 79 کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ چکوال کے تھانا ڈھڈیال سے 46اور وارث خان سے 12کارکنوں کوعدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف تھانا دھمیال، صادق آباد، نیوٹان، وارث خان، نصیر آباد اور ڈھڈیال میں مقدمات درج ہیں۔ جن پر توڑ پھوڑ، جلاو گھیراو، ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔





















