اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کے فی یونٹ میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق صرف دسمبر کے بلوں پر ہوگا۔
ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے مالی سال 25-2024کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر20 نومبر کو عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل مالی سال 24-2023کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے ایوریج 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے جو کہ نومبر 2024 تک لاگو تھا۔نیپرا نے مزید کہا کہ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ گزشتہ مالی سال کی چوتھی سہ ماہی یڈجسٹمنٹ کی نسبت 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر نیپرا نے مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 20 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، جو صرف دسمبر 2024 کے بلوں پر لاگو ہوگا۔ اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا، سوائے لائف لائن صارفین کے۔ نیپرا کے مطابق، چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین سے فی یونٹ 1 روپے 54 پیسے کم وصول کیے جائیں گے۔
مزید یہ کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن سے پہلے ہی مطلع کر دیا گیا ہے۔
۔