پانچ سال میں 71 ہزار شناختی کارڈ بلاک، خیبرپختونخوا پہلے نمبر پر

جب کہ دوسرے نمبر پر بلوچستان رہا، جہاں 20,583 شناختی کارڈ بلاک ہوئے۔

اسلام آباد:نادرا نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کیے۔ سب سے زیادہ شناختی کارڈ خیبرپختونخوا میں بلاک کیے گئے ہیں۔

نادرا کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال میں 71,500 سے زیادہ شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25,981 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے، جب کہ دوسرے نمبر پر بلوچستان رہا، جہاں 20,583 شناختی کارڈ بلاک ہوئے۔

پنجاب سے 13,564، سندھ سے 9,677، اسلام آباد سے 1,370، گلگت بلتستان سے 228، اور آزاد کشمیر سے 446 شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں۔

نادرا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد 44,460 شناختی کارڈ دوبارہ فعال کر دیے گئے ہیں، جبکہ 13,618 بلاک شدہ شناختی کارڈز کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین