سول نافرمانی ملک دشمنی کے مترادف ہے، گورنر پنجاب

چیئرمین بلاول بھٹو کا آئینی بینچ کے قیام میں تاریخی کردار ہے

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی سول نافرمانی کی تحریک ملک کے مفادات کے خلاف ہے اور اسے ملک دشمنی سمجھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر ممکن ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے، جس کی قیادت صدر پنجاب پی ایل ایف راحیل کامران چیمہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز لائرز فورم کے وکلاء نے ہمیشہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

گورنر پنجاب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا آئینی بینچ کے قیام میں تاریخی کردار ہے، جو شہید بے نظیر بھٹو کے ویژن کی تکمیل کے مترادف ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین