امریکہ کے تمام سرکاری ادارے بند ہونے سے بچ گئے

بل کی منظوری سے آدھی رات کو ہونے والے سرکاری شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم ہو گیا

امریکہ کے تمام سرکاری ادارے بند ہونے سے بچ گئے

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے دو بار ناکامی کے بعد تیسری ووٹنگ میں حکومت کے پیش کردہ اخراجات کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بل کے حق میں 366 جبکہ مخالفت میں 34 اراکین نے ووٹ دیا۔ بل کی منظوری سے آدھی رات کو ہونے والے سرکاری شٹ ڈاؤن کا خطرہ ختم ہوگیا۔ اگر بل مسترد ہوجاتا تو امریکا کے تمام سرکاری ادارے فنڈز کی کمی کے باعث آدھی رات سے بند ہوجاتے۔
منظور کیے گئے بل کے مطابق حکومت کو مارچ 2025 تک ڈیزاسٹر فنڈ کے لیے 100 بلین ڈالرز اور کسانوں کے لیے 10 بلین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ اب یہ بل حتمی منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیجا جائے گا۔
بل پر ووٹنگ سے قبل ری پبلکن اور ڈیموکریٹ اراکین دونوں نے خبردار کیا تھا کہ حکومت کو شٹ ڈاؤن کی اجازت دینا بڑی غلطی ہوگی۔ دونوں جماعتوں کے اعلیٰ ترین رہنما ایک عبوری بجٹ پیکیج پر کام کر رہے تھے تاکہ مارچ 2025 تک وفاقی ادارے کام کے لیے درکار فنڈز حاصل کرسکیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین