منہاج یونیورسٹی لاہور، 9 اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرشپ ایوارڈز

ایوارڈز میں داتا علی ہجویری، بابا فرید گنج شکر، قدوۃ الاولیا سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی، باباگورونانک، فرید ملت، سرگنگارام،خورشید بیگم، ڈاکٹر رتھ فاؤ اور انٹرفیتھ ہارمنی ایوارڈز شامل ہیں

لاہور(تحریک سپیشل)منہاج یونیورسٹی لاہور کی طرف سے9اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرز شپ ایوارڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔ حالیہ کانووکیشن کے موقع پر مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو ان ایوارڈز سے نوازا گیا۔

جن ایوارڈز کا اجراء ہوا ان میں داتا علی ہجویری ایوارڈ، بابا فرید گنج شکر ایوارڈ، قدوۃ الاولیا سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی ایوارڈ، باباگورونانک ایوارڈ، فرید ملت ایوارڈ، سرگنگارام ایوارڈ،خورشید بیگم ایوارڈ، ڈاکٹر رتھ فاؤ ایوارڈ اور انٹرفیتھ ہارمنی ایوارڈز شامل ہیں، ہر ایوارڈ کے ساتھ ایک لاکھ روپے نقد رقم دی گئی۔

کانووکیشن 2024ء کے موقع پر مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ناظم اعلیٰ و ممبر بورڈ آف گورنرز خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر و ممبر بورڈ آف گورنرز بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے ایوارڈز دئیے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور، 9 اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرشپ ایوارڈز منہاج یونیورسٹی لاہور، 9 اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرشپ ایوارڈز منہاج یونیورسٹی لاہور، 9 اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرشپ ایوارڈز منہاج یونیورسٹی لاہور، 9 اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرشپ ایوارڈز منہاج یونیورسٹی لاہور، 9 اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرشپ ایوارڈز منہاج یونیورسٹی لاہور، 9 اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرشپ ایوارڈز منہاج یونیورسٹی لاہور، 9 اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرشپ ایوارڈز منہاج یونیورسٹی لاہور، 9 اہم شخصیات کے نام پر لاکھوں روپے کے سکالرشپ ایوارڈز

ڈائریکٹر انٹر فیتھ ہارمنی سہیل احمد رضا نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے یہ ایوارڈز بین المذاہب رواداری کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ منہاج یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فروغ امن اور اسلام کی اعتدال و رواداری کی درخشندہ تعلیمات اور روایات کا احیاء کررہی ہے۔ اس کا سہرا چیئرمین بورڈ آف گورنرز شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے سر ہے۔

شیخ الاسلام کے امن و رواداری کے ویژن کو عمل کے قالب میں ڈھالنے کے لئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اہم کردار ادا کیا۔ ایوارڈز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں نرمین خان، حافظ محمد طیب، طیبہ نور، زریاب خلیل، عائشہ وحید، سیدہ مہک علی گیلانی، انس سلطان، مینال شاہد، اسد اللہ، سروا بھوما شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین