گزشتہ سال ایلون مسک نے ویکیپیڈیا کو نام تبدیل کرنے کے عوض ایک ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا۔ اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ یہ پیشکش ابھی بھی موجود ہے۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ برس ویکیپیڈیا کو نام تبدیل کرنے کی شرط پر ایک ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی تھی، لیکن فری آن لائن انسائیکلوپیڈیا نے اس پیشکش کو رد کر دیا تھا۔ حال ہی میں، مسک نے تصدیق کی ہے کہ ان کی یہ پیشکش بدستور برقرار ہے۔
ڈوج ڈیزائنر نامی ایک صارف نے ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر ایلون مسک کی اس پرانی پوسٹ کو شیئر کیا، جس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ ان کی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔
اکتوبر 2023 میں ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے مالی معاملات پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کی فنڈنگ کی ضرورت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویکیپیڈیا جیسا ادارہ اتنے فنڈز کیوں مانگ رہا ہے۔ اسی پوسٹ میں، انہوں نے ایک ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی، جس کے بدلے ویکیپیڈیا کو کم از کم ایک سال تک اپنا نام تبدیل کرنا ہوگا۔
فری آن لائن پلیٹ فارم ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا تھا، تاہم ایلون مسک کے اس اعلان نے دوبارہ اس پیشکش کو خبروں میں لا دیا ہے۔





















