پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی مردوں کے بارے میں تضحیک آمیز باتیں کی ہیں۔
حریم شاہ، جو کہ پاکستانی سیاست اور سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں، نے پاکستانی مردوں کو انتہائی بیوقوف قرار دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کی میزبان نصرت حارث تھیں، اور اس دوران انہوں نے مردوں کے بارے میں شرمناک باتیں کیں۔
حریم شاہ نے کہا کہ پاکستانی مردوں کو دھوکہ دینا بہت آسان ہے اور یہ کہ انہیں آسانی سے "الو” بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستانی مرد خواجہ سراؤں، ہیجڑوں، مردوں، خواتین، بچوں، بیواؤں، اور طلاق یافتہ خواتین کو بھی نہیں چھوڑتے۔ ان کی خواہشات بہت زیادہ ہوتی ہیں اور وہ اپنی جسمانی خواہشات کے لیے پاگل ہو جاتے ہیں۔”
اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت غصہ اور تنقید کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





















