وفاقی حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی کے نفاذ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزارتوں، ذیلی اداروں اور محکموں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے

وفاقی حکومت نے پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی کے نفاذ کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اس سلسلے میں وفاقی وزارتوں، ذیلی اداروں اور محکموں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے۔

اس مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پلاسٹک پر پابندی کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی ہے، اور وفاقی وزارتیں اور محکمے اس پابندی کے حوالے سے ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین