بھارت میں ایک شہری کو اربوں روپے کا بجلی کا بل موصول

یہ بل صارف کو ایک سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے بھیجا گیا تھا

بھارت میں ایک شخص کو 650 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد مالیت کا بجلی کا بل بھیجا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے ہمیر پور علاقے کے رہائشی لت دھیمن (جو چھوٹے پیمانے پر کنکریٹ کا کاروبار کرتے ہیں) کو توانائی کے شعبے کی جانب سے ایک تکنیکی غلطی کے سبب اربوں روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا۔

للت جب یہ بل وصول کرنے کے بعد بجلی کے دفتر پہنچے تو وہاں کا عملہ اس بل کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔ مزید تفتیش پر پتہ چلا کہ سسٹم میں کسی خرابی کے باعث 210 کروڑ بھارتی روپے کا بل جاری کر دیا گیا تھا، حالانکہ اصل بل صرف 4047 روپے کا تھا۔

پاور ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر، اشیش کپور نے بتایا کہ صارف کو یہ غلط بل سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث ارسال کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین