خیبرپختونخوا کو حقیقی ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں:وزیراعلیٰ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اہم اور عوام دوست اقدام کے تحت خاندان کے سربراہ کی وفات پر ان کے ورثاء کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ اگر کسی خاندان کا سربراہ 60 سال سے کم عمر میں انتقال کر جائے تو اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے سربراہ کے انتقال پر ورثاء کو 5 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا کو حقیقی ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے عوام کی خدمت کے لیے مسلسل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔