پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کروا دیا، جس میں 20 سے زائد کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سلیکشن کمیٹی نے دو دن پہلے آئی سی سی کو ابتدائی اسکواڈ ارسال کیا۔ اس اسکواڈ میں اوپنر صائم ایوب کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام، سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی کے نام شامل ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی کے حتمی اسکواڈ کا اعلان 10 فروری کو متوقع ہے، جس میں ممکنہ طور پر متعدد تبدیلیاں ہوں گی۔ اس میں اوپنر عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔