انگلینڈ کے لیجنڈ بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
جیمز ونس کا یہ اچانک فیصلہ کرکٹ کی دنیا میں حیرانی کا باعث بن گیا ہے، اور انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ 33 سالہ انگلش بیٹر پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
جیمز ونس نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی فیملی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے اور وہ دنیا بھر میں ٹی 20 کرکٹ لیگز میں حصہ لیتے رہیں گے۔
ونس کے کرکٹ کیریئر پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے 216 میچز میں 40.18 کی اوسط سے 13,340 رنز بنائے، جن میں 30 سنچریاں اور 58 نصف سنچریاں شامل ہیں۔